اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر نے اعلان کیا ہے کہ صحرائے سینا کے شمال میں فوج کی کاروائیوں میں بیالیس تکفیری دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق مصرکے سیکورٹی ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کئے جانے کی شرط پر بتایا ہے کہ مصری فوج، سینا کےعلاقے میں گذشتہ اڑتالیس گھنٹےکی کاروائیوں کے دوران اب تک بیالیس تکفیری دہشتگردوں کو ہلاک کرچکی ہے جبکہ اٹھاون افراد کوگرفتار کرلیاہے۔
اس رپورٹ کے مطابق مصری فوج نے اپنے دو فوجیوں کے قتل کے بعد جمعہ کے دن سے سینا میں دہشتگردوں کےخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کررکھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲